این اے 130 میں گلیوں کی مرمت وبحالی کے کام کا افتتاح

 این اے 130 میں گلیوں کی مرمت وبحالی کے کام کا افتتاح

لاہور(اے پی پی)وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی نگرانی میں حلقہ این اے 130 میں مختلف ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اورمعاون خصوصی وزیراعلی ٰپنجاب راشدنصراﷲ نے این اے 130 مدینہ کالونی میں گلیوں کی مرمت وبحالی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے بتایاکہ مدینہ کالونی میں 6 گلیوں کی تعمیرنو اوربحالی کے کام مکمل ہوچکے ہیں اور شہریوں نے ترقیاتی کاموں کوسراہاہے ۔انہوں نے کہاکہ گھروں اور دکانوں کے سامنے تھڑے ،ریمپس ختم کرکے گلیوں کی خوبصورت تعمیرنو کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں