2026کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میںشروع ہو گی

2026کی دوسری قومی انسدادِ  پولیو مہم اپریل میںشروع ہو گی

لاہور( آئی این پی)سال 2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں ہو گی ۔قومی انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک جاری رہے گی،پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔

قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے ۔ سال 2026 میں اب تک ایک پولیو پازیٹو کیس رپورٹ ہواہے ۔ ملک کے 24 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں