پاکستان امت میں اتحاد کی علامت بن کر ابھر رہا :مرکزی مسلم لیگ

پاکستان امت میں اتحاد کی علامت  بن کر ابھر رہا :مرکزی مسلم لیگ

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان امت میں اتحاد اور امن کی علامت بن کر ابھر رہا ہے۔۔۔

 پاکستان کا قیام ماہ رمضان میں 27 ویں کی شب ہوا تھا، اب ماہ رمضان میں پاکستان کا کردار عالمی دنیا میں اہم ہو چکا ہے ۔ حکمران کلمہ کے پاکستان کی لاج رکھیں اور غریب عوام کو ریلیف دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم ،صدر وسطی پنجاب چودھری حمید الحسن ،سیکرٹری جنرل فیصل آباد محمد احسن تارڑ ،ترجمان پنجاب احمد اجمل نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں