پاکستان توڑنے کی بات کرنے والوں کے منہ میں انگارے ہوں: اشرف جلالی
لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یارسول کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں 33 ویں سالانہ فہم دین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک لبیک یا رسول کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس میں خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں میں پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دینے والے ایک مخصوص فرقے کے لیڈر بغاوت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ پاکستان توڑنے کی بات کرنے والوں کے منہ میں انگارے ہوں۔