پولیس کو 9سال سے چکمہ دینے والے 8فراڈیے زیر حراست
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے سلام آباد، وہاڑی اور لاہور پولیس کو گزشتہ 9 سال سے چکمہ دینے والے 8 فراڈیے گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیموں نے سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے یعقوب، اسد ،رضوان، اعظم سمیت 8اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سندر، برکی، مصری شاہ، چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا۔