عید :لبرٹی چوک کو رنگ برنگے اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا

عید :لبرٹی چوک کو رنگ برنگے  اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )عیدالفطر سے قبل شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے پی ایچ اے لاہور نے لبرٹی چوک کو رنگ برنگے اور دلکش پھولوں سے سجا دیا گیا ہے ، جس سے پورا علاقہ بہار کا منظر پیش کرنے لگا ہے ۔

 پی ایچ اے کی جانب سے کیے گئے خصوصی اقدامات کے تحت لبرٹی چوک میں موسم بہار کے مختلف اقسام کے خوبصورت پھول اور پودے لگائے گئے ہیں، جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ بہار کے پھولوں کی دلکش نمائش نے شہریوں کو خوشگوار اور خوشبودار ماحول فراہم کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں