مصری شاہ :نیلی بتی والے تین جعلی اہلکار گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)مصری شاہ میں پولیس نے نیلی بتی لگا کر گھومنے والے تین جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان دانش، دانیال اور عبدالرشید نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم شناخت طلب کرنے پر وہ زیادہ دیر پولیس کو دھوکہ نہیں دے سکے ۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی گاڑی کی تلاشی لینے پر رائفل، گولیاں، قیمتی گھڑیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے ۔ اس کے بعد تینوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔