ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں لڑکی پیش ، ہراساں کرنیوالا پکڑا گیا

ڈی آئی جی کی کھلی کچہری میں لڑکی  پیش ، ہراساں کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی فیصل کامران کی کھلی کچہری شہریوں کے لیے اُمید کی کرن ثابت ہوئی، جہاں ایک لڑکی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی اور درخواست دی کہ ابوبکر نامی شخص اسے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم تصاویر وائرل نہ کرنے کے عوض اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں