فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کسٹمز قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز
لاہور (نیوز رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک نیا مسودہ جاری کر دیا ہے۔
جس کا مقصد برآمدات کے نظام کو زیادہ مؤثر اور شفاف بنانا ہے ۔ان مجوزہ ترامیم کے تحت برآمد کنندگان کو ڈیوٹی فری خام مال درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ایف بی آر کے مطابق اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں پر لازمی ہوگا کہ وہ ہر چھ ماہ بعد تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں۔