وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 5اپریل سے شروع
لاہور(سیاسی نمائندہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 5 اپریل سے شروع اور8اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے ۔
ناظم امتحانا ت مولانا محمد تحسین کی طرف سے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویۃ الخاصہ( ایف اے )،الشہادۃ العالیہ (بی اے ) اور الشہادۃ العالمیہ (ایم اے ) کے روزانہ دو پیپر ہوں گے ، ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔