فپواسا کا ویمن یونیورسٹی کی زمین سرکاری دفاتر کو منتقل کرنے کی مذمت
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کابینہ کا جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی زمین سرکاری دفاتر کو منتقل کرنے کا فیصلہ۔۔۔
فاپوآسا پنجاب کی شدید مذمت ،لاہور - فیڈریشن آف یونیورسٹیز پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فاپوآسا) پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر محمد اسلام نے 16مارچ 2026 کو پنجاب کابینہ کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی 120 ایکڑ زمین ضلع انتظامیہ سیالکوٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔مذکورہ زمین 2013 میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی توسیع کیلئے الاٹ کی گئی تھی۔