مشیر وزیر اعلیٰ کا اچھرہ ، باغبانپورہ بازار کادورہ ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

مشیر وزیر اعلیٰ کا اچھرہ ، باغبانپورہ  بازار کادورہ ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

لاہور(خبر نگار)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز اور ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم کے ہمراہ رات گئے اچھرہ بازار اور باغبانپورہ بازار کا دورہ کیا۔

 ذیشان ملک نے بازاروں میں عید الفطر کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اچھرہ بازار کے تاجروں نے تجاوزات کے خاتمے اور بازار کو خوبصورت بنانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تاجروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہمارے لیے بہترین انداز میں کام کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں