قصور:ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

قصور:ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار طیب، بس تلے آکر کامران دم توڑ گیا

قصور،مصطفی آباد (خبرنگار، نامہ نگار )قصور میں چار ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 3زخمی ہوگئے ۔ مصطفی آباد میں وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ،سرہالی روڈ مسجد لاہوریاں والی کا رہائشی 25سالہ محمد طیب گھر آرہا تھا کہ بیدیاں کے قریب موڑپر وین موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی ،شدید زخمی طیب جنر ل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ راجہ جنگ روہی پل کے قریب بس نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس سے موٹر سائیکل سوار محمد کامران موقع پر چل بسا، اس کی خالہ شدید زخمی ہو گئی۔چونیاں کے گاؤں ڈھکو میں گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ عبدالہادی شدید زخمی ہوگیا۔ ادھر سدھو چک میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے نوجوان شاہد کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں