میٹرک کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور(خبر نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی سستی کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
تاحال 542میں سے صرف 68امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹ نے مراکز کا سامان وصول کیا ۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو فوری اساتذہ کو نگرانی کی ڈیوٹیاں جوائن کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احکامات پر عملدآرمد نہ کروانے والے سکول سربراہان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز 27مارچ سے ہونا ہے ،میٹرک سالانہ امتحان میں 2لاکھ 85 ہزار امیدوار شرکت کرینگے۔