نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں انٹرفیتھ عید ملن پارٹی
لاہور (خبر نگار ،اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی میزبانی میں نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور میں سالانہ انٹرفیتھ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین علما کونسل پاکستان مولانا طاہر محمود اشرفی، بشپ آزاد مارشل، سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم سمیت مفتی عاشق حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی سمیت دیگر معززین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔