ڈیڑھ ماہ سے رائیونڈ سٹیشن سمیت عمارتوں کی بجلی منقطع
رائیونڈ(این این آئی)ریلوے حکام کی غفلت کے باعث ڈیڑھ ماہ سے ریلوے سٹیشن سمیت دیگر عمارتوں کی بجلی منقطع ہے، جنریٹر کے استعمال سے حکومت کی ایندھن کی کفایت شعاری کی مہم پر پانی پھیر دیا گیا۔
لاہور ڈویژن کا سب سے زیادہ آمدن دینے والا رائیونڈ جنکشن ریلوے سٹیشن ڈیڑھ ماہ سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔بجلی کی بندش سے ریلوے ورکشاپ اور جدید کمپیوٹرا ئزڈ سگنلز سسٹم بھی بند ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے حکام لیسکو کے واجبات ادا کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔