کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹاؤن میں 280 لوڈر رکشے تعینات
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سمن آباد ٹاؤن میں تعینات 1400ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 300 آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔۔۔
آپریشن ٹیموں نے سمن آباد ٹاؤن میں 32 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس یقینی بنائی جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے سمن آباد ٹاؤن میں 280لوڈر رکشے تعینات کئے گئے ہیں۔مزید برآں گلشنِ راوی،یتیم خانہ چوک، بابو صابو میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔ کریم بلاک،مون مارکیٹ،ایوبیہ مارکیٹ،اچھرہ بازار کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ چوبرجی، سمن آباد،ملتان روڈ،جی او آر 2،اسلامیہ پارک میں بھی صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔