سموگ تدارک کیس 2 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر
لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق اہم کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 2 اپریل کو ہوگی۔کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم کریں گے جبکہ عدالت میں پنجاب حکومت، ممبر ماحولیاتی کمیشن، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے سمیت متعلقہ اداروں کے وکلا پیش ہوں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔عدالت کی جانب سے شیرانوالہ گیٹ اور ٹیکسالی گیٹ پراجیکٹس پر جاری حکم امتناعی میں تاحکم ثانی توسیع دی جا چکی ہے ۔ مزید برآں، پنجاب یونیورسٹی میں درخت کاٹنے والے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔