صوبائی وزیر کھیل کی رستمِ پاکستان 2026 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

صوبائی وزیر کھیل کی رستمِ پاکستان  2026 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام رستمِ پاکستان 2026 کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر منتظمین، پہلوانوں اور شائقین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ رستمِ پاکستان جیسے بڑے ایونٹس نہ صرف ہماری صدیوں پرانی روایتی کشتی (مڈ ریسلنگ) کو زندہ رکھتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلو پہلوان کی شاندار کامیابی اور بہترین کارکردگی قابلِ تحسین ہے جبکہ عدنان ٹیرا والا پہلوان نے بھی انتہائی عمدہ مقابلہ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں