پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے سرویلنس جاری

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید  ڈرون ٹیکنالوجی سے سرویلنس جاری

لاہور (این این آئی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شہروں میں سرویلنس کا سلسلہ جاری ہے ۔

 ترجمان سیف سٹی کا کہناتھا کہ ڈرونز کے ذریعے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر آنے والی کالز پر فوری کارروائیاں کی گئیں جبکہ کرائم ہاٹ اسپاٹس، ٹریفک مسائل، پتنگ بازی اور سموگ خلاف ورزیوں پر بھی بروقت ایکشن لیا گیا۔مختلف علاقوں میں ڈرون ٹیم نے پتنگ بازی کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی اور فیلڈ پولیس کے ذریعے فوری کارروائی کو یقینی بنایا۔ شاد باغ میں پتنگ بازی کی نشاندہی پر متعلقہ پولیس کو فوری اطلاع دی گئی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں