رواں سال 26 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری

رواں سال 26 لاکھ سے زائد  ڈرائیونگ لائسنس جاری

لاہور (اے پی پی)پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران 26 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 25 لاکھ 56 ہزار 602 چالان کیے گئے اور 5 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، 5358 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ 28 کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں