آسیہ اندرابی کو عمر قید کی ظالمانہ سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور (این این آئی)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام معروف کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھارتی حکومت کی جانب سے حقِ خود ارادیت کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں تین مرتبہ عمر قید کی ظالمانہ سزا کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کشمیری خواتین رہنماؤں اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی سزا دراصل پوری کشمیری قوم کی آواز کو دبانے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔