مرکزی مسلم لیگ لاہور کی عید ملن پارٹی
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام عید کے پُرمسرت موقع پر ایک پروقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ضلع بھر سے قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران، پی پی جنرل سیکرٹریز اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور موجودگی نے محفل کو مزید رونق بخش دی۔