ہنجروال:مقدمہ درج کرانے پر باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد

ہنجروال:مقدمہ درج کرانے پر باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد

باپ اور بیٹا طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر ) ہنجروال کے علاقے میں مقدمہ درج کرانے پر بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد کیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں بااثر افراد نے شہری ساجد اور اس کے والد محمد حیات پر بری طرح تشدد کیا،تشدد کا نشانہ بننے والے ساجد نے ملزمان کیخلاف خواتین پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ملزمان نے مقدمہ درج کروانے کا غصہ نکالنے کیلئے باپ بیٹے پر تشدد کیا،متاثرہ باپ اور بیٹے کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ،متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں ،ہنجروال تھانہ کی پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے ہے کہ پرانی لڑائی جھگڑے کی صلح نہ کرنے پر شہری پر تشدد کیا گیا۔ لڑائی جھگڑا کچھ روز قبل پیش آیا جس پر ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔شہری اشرف کی مدعیت میں ملزمان آجاسم، وجاہت اور صباحت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔تمام ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں