گورنر ہاؤس میں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب

گورنر ہاؤس میں سالانہ  اجتماعی شادیوں کی تقریب

لاہور ( سپیشل رپورٹر)ہوپ اپلفٹ فاونڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی۔

سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اکتیس مستحق جوڑوں کی شادیاں کی گئئں،ہوپ اپلفٹ فاونڈیشن کے تحت مسلم اور مسیحی جوڑوں کی بلا تفریق شادیاں کی گئیں،ہر جوڑے کو مکمل گھریلو سامان، فرنیچر اور حق مہر فراہم کیا گیا -تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمان خصوصی اوردیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ہوپ اپلفٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کہ گورنر پنجاب نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں