مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ کے قیام، طبی آلات کا جائزہ

مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ کے قیام، طبی آلات کا جائزہ

گوجرانولہ ڈویژن کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے :وزیر صحت

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی زیر صدارت سٹیئرنگ / ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزز پنجاب کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانوالہ کے قیام، طبی آلات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔گوجرانوالہ میں 16 ارب روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے ۔ ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزز پنجاب کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گوجرانوالہ کے قیام، طبی آلات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی اجلاس میں شرکت، پیش رفت پر بریفنگ دی۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم و آئی ڈیپ افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں