فوڈ اتھارٹی: 4فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے
فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیا کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا
لاہور(اے پی پی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سوک سنٹر، ڈیفنس روڈ پر کارروائیاں کی گئی جن میں 49 ملک سپلائر گاڑیاں میں آنے والے 73ہزار 200 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ، تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے داخلی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کر کے دودھ کی چیکنگ کی گئی، فوڈ پوائنٹس پر فنگس زدہ بدبودار فریزر میں اشیا کی سٹوریج، ٹوٹے فرش پر آلودہ پانی موجود پایا گیا،ناقص انتظامات اور استعمال شدہ آئل میں اشیا تیار کی جارہی تھی، انتہائی لازم خرید و آئل تبدیلی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا، خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفکیٹ اور فوڈ سیفٹی ٹریننگ لازم ہے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عمل کریں، قوانین کے خلاف کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، خوراک کے معیار پر نو کمپرومائز پالیسی ہے ، شہری شکایت کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔