’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم کو آرگینک زراعت کے فروغ سے مشروط کرنے کا مطالبہ
لاہور (آن لائن) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے پنجاب حکومت کے ‘‘اپنا کھیت، اپنا روزگار ’’ سکیم کو آرگینک زراعت کے فروغ سے مشروط کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ قوی امید ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اس تجویز پر متعلقہ حکام سے مشاورت کریں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب آرگینک زراعت کیلئے انتہائی موزوں ہے تاہم کسانوں کو اس حوالے سے رہنمائی میسر نہ آنے کے باعث یہ شعبہ ابھی تک خاطر خواہ ترقی نہیں کر سکا۔