لاہور چیمبر کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین
لاہور (این این آئی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عالمی دبا اور بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے۔
کہ اس اقدام سے عوام اور کاروباری برادری دونوں کو نمایاں ریلیف ملا ہے ۔ اپنے بیان میں فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا اس وقت ایک غیر معمولی توانائی بحران کا سامنا کر رہی ہے جس نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے ۔