365 موضع جات میں سینکڑوں پٹواریوں کی سیٹیں خالی
لاہور سمیت صوبہ بھر میں قابضین کی درخواستیں وصولی کا سلسلہ رک گیا سائل رل گئے ،ریونیو بورڈ کا اسامیوں کی معلومات فراہمی کیلئے ڈی سیز کوخط
لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں وراثتی جائیدادوں کی تقسیم التوا کا شکار ،سینکڑوں پٹواریوں کی سیٹیں خالی ،لاہور کے 365موضع جات میں سو سے زائد اسامیاں خالی ،کھلی کچہریوں کا سلسلہ تعطل کا شکار ،ہزاروں مکین رل گئے ،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو پٹواریوں کی خالی اسامیوں کی معلومات فراہم کرنے کا خط لکھ دیا ۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں قابضین کی درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ رک گیا ،وراثتی جائیدادوں کی تقسیم کا عمل سستی کا شکار ہو گیا ،لاہور سمیت صوبہ کے مکینوں کی جمع بندیاں ،رجسٹریوں کی پڑتال کا عمل بھی سست پڑ گیا ،بورڈ آف ریونیو نے ریونیو رفارمز کے لئے اربوں فنڈز لگا دیئے ، بورڈ آف ریونیو نے ریونیو رفارمز بہتری کے لئے پٹواریوں کی پڑتال کا خط لکھ دیا، صوبہ کے ڈپٹی کمشنرز پٹواریوں کی خالی اسامیوں کی لسٹ فراہم کریں،پٹواری کی اسامیوں کی معلومات فراہم کرنا۔ ڈپٹی کمشنرز کو اپنے ضلع میں پٹواری کی خالی اسامیوں کی تفصیلات فراہم کریں ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ٹاپ ترجیح بنیادوں پر ڈیٹا مانگا ہے ۔