آوارہ کتوں کا شکار بچوں کے تحفظ کیلئے فریقین سے جواب طلبی

آوارہ کتوں کا شکار بچوں کے  تحفظ کیلئے فریقین سے جواب طلبی

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کا شکار بچوں کے تحفظ کیلئے درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔۔

جسٹس حسن نوازکے روبرو مجید غوری اور وحید لودھی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت ایس او پیز پر عمل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ آوارہ کتوں سے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ جسٹس خالد اسحاق کے روبرو ینگ ڈاکٹرز کی درخواست میں بتایا گیا آوارہ کتوں کے گلی محلو ں میں شہریوں پر حملے عام ہو رہے ہیں،سول سوسائٹی نے کتے تلف کرنے کی مخالفت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں