ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

ہتک عزت قانون کیخلاف  درخواست پر مزید دلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرکے ۔۔

وکلاسے مزید دلائل طلب کرلئے اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی۔جسٹس انوار حسین کے روبرو پی یوجے ورکرز کے صدر ضیا اللہ خان نیازی کی درخواست پر بیرسٹر حارث بھٹی کی وساطت سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہتک عزت کا قانون بنیادی حقوق اور ائین کیخلاف ہے۔عدالت قانون کو آئین سے متصادم اور کالعدم قرار دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں