121بغیرٹکٹ ریلوے مسافروں سے 79ہزارکرایہ، جرمانہ وصول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد نے پشاور سے براستہ لاہور کراچی جانیوالی خیبرمیل ٹرین پر چھاپے کے دوران 121بلا ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 79ہزار 870روپے وصول کیے ۔۔
ڈی سی او نے ٹرین میں صفائی ، واش رومز ، پنکھوں سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا‘ بہتری کیلئے ہدایات دیں ۔دوران معائنہ ڈائننگ کار منیجرکو ناقص اشیا کی فروخت پر 2ہزار جرمانہ کیا گیا۔