ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد رپورٹ کیلئے مراسلہ جاری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا26-2025 کیلئے ٹیوشن فیس سٹرکچر پر عملدرآمد کی رپورٹ کیلئے وائس چانسلر یوایچ ایس کو مراسلہ جاری ۔۔
جس میں کہاگیاہے کہ اس ضمن میں ضروری/مناسب کارروائی کی جائے ۔ملحقہ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ہدایت کی جائے کہ وہ وزیر اعظم کے قائم کردہ کمیٹی برائے اصلاحاتِ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے طے /تجویز کردہ فیس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجزعملدرآمد رپورٹ محکمہ کو 3 دن کے اندر لازماً فراہم کریں۔