ای ٹرانسفر پالیسی ،ہارڈ شپ بنیاد پر درخواستوں پر سماعت کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024کے تحت ہارڈ شپ بنیاد پر درخواستوں پر سماعت کا فیصلہ کر لیا۔۔
، ٹرانسفر کیسز کی جانچ پڑتال کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔گریڈ 17اور اوپر کے افسروں جبکہ گریڈ 16 تک کیلئے الگ الگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری دونوں کمیٹیوں کے کنوینئر ،متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کمیٹی کا حصہ ہونگے ۔کمیٹیاں 10 دن میں سفارشات جمع کرانے کی پابند ہونگی۔