امتحانی عملہ تعیناتی میں قواعد کی خلاف ورزی‘جواب طلب کرلیاگیا

امتحانی عملہ تعیناتی میں قواعد کی  خلاف ورزی‘جواب طلب کرلیاگیا

لاہور(خبر نگار)چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس آن ایگزام ریفارمز نے امتحانی عملے کی تعیناتی میں قواعد کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔۔

فیصل آباد اور چنیوٹ میں سپرنٹنڈنٹس کی دوبارہ تعیناتی پر اعتراض اٹھا یا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال والے امتحانی مراکز پر دوبارہ تعیناتی پر پابندی کے باوجود خلاف ورزی سامنے آئی۔چیئرمین ٹاسک فورس نے کنٹرولر امتحانات سے ایک روز میں وضاحت اورفیصل آباد بورڈ حکام سے فوری جواب طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں