تجارتی تعلقات کافروغ،چینی قونصل جنرل کاایف پی سی سی آئی دفترکادورہ

تجارتی تعلقات کافروغ،چینی قونصل  جنرل کاایف پی سی سی آئی دفترکادورہ

لاہور (کامرس رپورٹر)پاک چین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے چین کے قونصل جنرل سن یان نے ایف پی سی سی آئی کے لاہور ریجنل آفس کا دورہ کیا، کاروباری قیادت کیساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔۔

 ریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز نے تعاون کو مؤثر بنانے کیلئے مشترکہ بزنس ورکنگ گروپ کی تجویز دی اور چینی کمپنیوں کو پاکستان کے سپیشل اکنامک زونز میں صنعتیں لگانے کی دعوت دی۔قونصل جنرل نے پاکستان اور چین کوہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دارقرار دیتے کہا سی پیک ٹو نجی شعبے کیلئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں