ایچ ای سی:1.2ارب کے ریسرچ منصوبوں کی منظوری

ایچ ای سی:1.2ارب کے  ریسرچ منصوبوں کی منظوری

لاہور(خبر نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 1.2ارب روپے کے ریسرچ منصوبوں کی منظوری دیدی۔نجی و سرکاری جامعات سے 6ہزار سے زائد ریسرچ پرپوزلز موصول ہوئے ۔سخت سکروٹنی کے بعد149بہترین ریسرچ منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ۔۔

 کامیاب ریسرچرز کو ایوارڈ لیٹرز  اجراسمیت منصوبوں کیلئے آٹھ سو ملین روپے سے زائدکے فنڈ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ایچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز 2026کے تحت 6تحقیقی گرانٹس سے بھی نوازا ہے جنکی مالیت 57ملین روپے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں