یو ایم ٹی میں حضرت خدیجہؓ کی سیرت پر خصوصی سیمینار

یو ایم ٹی میں حضرت خدیجہؓ کی  سیرت پر خصوصی سیمینار

لاہور(سٹاف رپورٹر)یو ایم ٹی میں ویمن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ لیڈرشپ کے زیرِ اہتمام ام المومنین حضرت خدیجہؓ کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں چیئرپرسن ویمن انسٹیٹیوٹ آف لرننگ اینڈ لیڈرشپ ڈاکٹر نوشابہ حسن مراد، ہیڈ آف پبلک انفارمیشن ونگ ریسکیو 1122 پنجاب دیبا شہناز اختر، ریجنل ڈائریکٹر ایچ آر پی ٹی سی ایل پاکستان صدف چیمہ، معروف سکالر خانم طیبہ نقوی، استاذہ نگہت ہاشمی سمیت دیگر مقررین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں