تحریک صراط مستقیم کے مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تقریب بسم اللہ کا انعقاد کیا گیا اور تخصص فی الفقہ و العقائد، دورہ حدیث شریف، تحفیظ و تجوید سمیت تمام شعبہ جات کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا گیا۔
اشرف آصف جلالی نے بسم اللہ پڑھائی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علومِ اسلامیہ کی تدریس ایک اہم فریضہ ہے ۔ تقریب سے علامہ محمد ارشاد احمد حقانی جلالی، مفتی محمد زاہد نعمانی جلالی، مفتی محمد جاوید سیالوی جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی، علامہ محمد عادل جلالی نے بھی خطاب کیا۔