فیکٹری پر چھاپہ ، 62 ہزار کلو مضر صحت پنیربرآمد
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز اسداللہ نے خانپور نہر پر واقع پنیر فیکٹری پر چھاپہ مار کر 62 ہزار کلو فنگس زدہ بدبودار مضر صحت پنیر برآمد کر کے تلف کر دی۔
20 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد مضر صحت چیز بنانے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ کر موقع سے ایک ملزم گرفتار کروایا گیا اور مالک سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کولڈ سٹور میں فنگس سے سڑی ہوئی موزریلا، چیڈر اور برگر سلائسز پنیر موجود پائی گئی۔
، یونٹ میں چوہے ، کیڑے اور گندگی کی بھرمار، ناقص انتظامات پائے گئے ،سٹورمیں دیمک کیڑا لگا خام مال موجود پایا گیا۔