رائیونڈ :سہولت بازار فیز ٹو آخری مراحل میں، 203سٹالز تیار
لاہور (این این آئی)سہولت بازار اتھارٹی نے سہولت بازار فیز میں 203سٹال تعمیر کئے ہیں جہاں مقامی خوانچہ فروش ،ریڑھی بانوں اور مستحق افراد کو کاروبار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔
سہولت بازار فیز ٹو منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔اس حوالے سے چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ رائے ونڈ میں تجاوزات سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے سہولت بازار فیز ٹو حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔