طلبہ کی انرولمنٹ ،حاضری کا ڈیٹا کل تک اپڈیٹ کرنیکی ڈیڈ لائن

طلبہ کی انرولمنٹ ،حاضری کا ڈیٹا  کل تک اپڈیٹ کرنیکی ڈیڈ لائن

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے طلبہ کی انرولمنٹ اور حاضری کا ڈیٹا بروقت اپڈیٹ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مراسلے میںکہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں(SIS) پر طلبہ کی انرولمنٹ، طلبہ اور اساتذہ کی حاضری روزانہ بنیادوں پر سوفیصد اپڈیٹ کرنا لازمی ہوگی۔ تمام ڈی ای ایزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ڈیٹا کی بروقت مکمل اپڈیٹ یقینی بنائیں۔کل تک انرولمنٹ اور حاضری کا مکمل ریکارڈ اپڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں