کارسوار پر تیزاب پھینک دیا گردن جھلس گئی،ایک ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر )کار سوار پر موٹرسائیکل سوار ملزم تیزاب پھینک کر فرار،روای روڈٖ ٹمبر مارکیٹ اشارے پر یعقوب پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے تیزاب نماکیمیکل پھینک دیاجس سے اسکی گردن جھلس گئی ۔
شہری کو ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ راوی روڈ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔