نشاط گروپ :اوموڈا اور جیکوکے 5ہزار یونٹس کی پروڈکشن کا سنگ میل عبور

نشاط گروپ :اوموڈا اور جیکوکے 5ہزار  یونٹس کی پروڈکشن کا سنگ میل عبور

لاہور(سٹاف رپورٹر)نشاط گروپ نے اپنے ذیلی ادارے NexGenآٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کیساتھ شراکت داری میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان میں اوموڈا اور جیکو کے آفیشل پارٹنر کے طور پر کمپنی نے اپنے پریمیم آٹوموٹیو برانڈ کیلئے ریکارڈ ساز 5ہزاریونٹس کی کامیاب پروڈکشن مکمل کرنے پر فیصل آباد کے قریب کمپنی کے جدید ترین مینوفیکچرنگ پلانٹ پرتقریب کا انعقاد کیا۔ اوموڈا اور جیکو کوعالمی سطح پر دنیا کے تیزی سے ترقی کرنیوالے آٹوموٹیو برانڈ کے طور پر پہچانا جاتا ہے ، برانڈ نے صرف تین سال میں تقریباً دس لاکھ یونٹس کی فروخت کا ہدف حاصل کیا ۔ اب یہی عالمی کامیابی پاکستان میں بھی دہرائی جا رہی ہے جہاں صارفین میں اس برانڈ کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں