15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشترفت کا جائزہ

15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشترفت کا جائزہ

ننکانہ، سیالکوٹ،شیخوپورہ میں کام سست ،منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا،پراجیکٹ ڈائریکٹر عمر فاروق نے مختلف اضلاع میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جہاں بعض اضلاع میں منصوبے تاحال رفتار نہیں پکڑ سکے ۔اعداد و شمار کے مطابق جہلم میں 31اعشاریہ 5 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہوئے ۔ گوجرانوالہ میں 27 اعشاریہ 4 اور راولپنڈی میں محض 21 اعشاریہ 6 فیصد کام مکمل ہو سکا۔کم ترین کارکردگی والے اضلاع میں ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور شیخوپورہ شامل رہے جہاں ترقیاتی کام بالترتیب 20 اعشاریہ 8، 18 اور 16 اعشاریہ 5 فیصد تک محدود رہے ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل مکمل کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں