سی سی ڈی کو مبینہ پولیس مقابلوں سے روکنے کیلئے درخواست دائر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، سی سی ڈی کو مبینہ پولیس مقابلوں سے روکنے کیلئے درخواست دائر ، عابد حسین کھچی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا درخواست گزار کے بھائی علی مجید کو پولیس نے 27 اپریل کو غیر قانونی طور پرحراست میں لے لیا۔
استدعا ہے کہ عدالت علی مجید کو مبینہ پولیس مقابلے سے روکنے کا حکم دے ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کیخلاف درخواست پر ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی ۔