چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز بھی موجود تھے ،دوران ملاقات لاہور ہائیکورٹ کی نئی زیر تعمیر عدالتوں اور لاہور میں مجوزہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،چیف سیکرٹری اور ایم ڈی ہاؤسنگ نے چیف جسٹس کو ہائیکورٹ کی زیر تعمیر نئی گیارہ منزلہ عمارت کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں تعمیراتی پیش رفت اور آئندہ مراحل سے آگاہ کیا گیا۔