راوی سٹی میں بند بنانے کا کام تیز کرنے کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )چیئرمین روڑا شاہد اشرف تارڑ اور سی ای او روڈا عمران امین کا راوی سٹی ریور ایمبیکمنٹ ورکس فیز ون کا دورہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریا کے دونوں اطراف 46 کلومیٹر طویل بند بنایا جارہا ہے ، سائفن سے جھوک فارسٹ تک بند بنایا جا رہا ہے ، منصوبے میں دریا کی 1 کلومیٹر چوڑائی رکھی جائے گی، سی ای او روڈا عمران امین کی راوی سٹی میں تمام ایمبیکمنٹ ورکس تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ترجمان روڈا کا کہنا ہے کہ روڈا راوی سٹی ریور ٹریننگ ورکس فیز ۱ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔