بچوں کیلئے گرانٹس نتائج سے مشروط، پالیسی پر نظرثانی کافیصلہ

بچوں کیلئے گرانٹس نتائج سے مشروط، پالیسی پر نظرثانی کافیصلہ

نئی شرائط کے باعث ہزاروں بچے گرانٹس سے محروم ہونے کا خدشہ تھا:ذرائع

لاہور(خبر نگار )ورکرز کے بچوں کی ایجوکیشنل گرانٹس کو امتحانی نتائج سے مشروط کرنے کی پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ ترمیم کی منظوری ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں دیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ ورکرز اور ان کے اہلخانہ کے لیے جاری سیلف ایجوکیشن اسکیم کو 6 اپریل 2026 سے ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ صرف ٹیلنٹ سکالرشپ سکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نئی پالیسی کے تحت ایف ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن کی سطح پر بھی 60 فیصد نمبرز کی شرط عائد کی گئی، جبکہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور انجینئرنگ پروگرامز کے لیے کم از کم 80 فیصد نمبرز لازمی قرار دیے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں